اسلام آباد(اُمت نیوز)عید کی چھٹیوں کے بعدڈالرکےمقابلے روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسےسستا،انٹر بینک میں ڈالر 277.94 سے کم ہو کر 277.80 روپے کا ہو گیا۔
عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کے مقابلےمیں روپے کی قدر مستحکم ریکارڈ کی جارہی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق یوروبانڈکی مدمیں 1 ارب ڈالرکی ادائیگی کےباوجود روپے کی قدرمستحکم ہے،انٹربینک میں ڈالرکی قدر 14 پیسےکم ہوکر 277.80 پر آگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سےمنفی زون میں آ گئی ہے،کے ایس 100 انڈیکس 57 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 257 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔