مہر بانو قریشی کا حلقہ این اے 148 میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 148 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک ہوں گے

این اے 148 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی ہوں گے۔

یاد رہے کہ جنرل الیکشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک کو شکست دی تھی۔