فائل فوٹو
فائل فوٹو

کلر کہار، بس کھائی میں جاگری،2 افراد جاں بحق ، 56زخمی

کلر کہار میں سرکلاں روڈ پر زائرین سے بھری مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بس میں زائرین کلر کہار دربار پر حاضری کے بعد واپس فیصل آباد جارہے تھے کہ سرکلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔

ہسپتال میں علاج کے دوران دو زخمی دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔