ہرپاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں، فائل فوٹو
ہرپاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں، فائل فوٹو

عامر تانبا پر حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔

ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے. انہوں نے کہا کہ چونکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے کے حوالے سے قوانین کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔