فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں مزید 800 روپے اضافہ

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے،جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔