اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو
اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے ارشد وہرا کی حفاظتی درخواست مسترد کردی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ارشد وہرا کی حفاظتی درخواست مسترد کردی۔

ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا نے حفاظتی ضمانت کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ارشد وہرا کو حفاظتی ضمانت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے،  سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اینٹی کرپشن کورٹ نے ان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔