ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو

شوہر کو قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں خاتون کے خلاف شوہر کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزمہ ماہم کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مقتول ضیاء اللّٰہ اور ملزمہ ماہم کی یہ دوسری شادی تھی۔پولیس کے مطابق پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دونوں میں روز جھگڑا رہتا تھا۔