کچے کے ڈاکؤں کا پکے پر بھی راج، مزید دو افراد اغوا

 

کچے کے ڈاکؤں کا اب پکے پر بھی راج،تنگوانی کچے ڈاکووں نے کرمپور مگسی انڈس ہائی وے روڈ سے دن دھاڑے دو افراد مزدا ڈرائیور آصف پنجابی کو کلینڈر سمیت اغوا کر لیا۔

تنگوانی اغوا ہونے والے ڈرائیور آصف پنجابی کا تعلق پنجاب کے شہر لیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ مزدا ڈرائیور اپنے کلینڈر کے ساتھ تنگوانی سے کراچی جا رہا تھا تب اچانک ڈاکووں نے کرمپور مگسی انڈس ہائی وے پر دھاوا بول کر دونوں کو اغوا کرلیا.

ضلع بھر میں اغوا کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہر بھر میں خوف کا سماں ہے۔ ڈاکووں کے ڈر سے شہری اور کاروباری حضرات گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مارکیٹوں کی رونقیں وقت سے پہلے ہی پھیکی پڑھنے لگی ہے۔

تنگوانی سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات سے اغوا ہونے والے 20 سے زائد افراد تاحال ڈاکووں کے چنگل میں قید ہیں۔ اغوا ہونے والے مغويون کو ضلع بھر کی پولیس تاحال بازیاب نہیں کراسکی ہے۔