متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، فائل فوٹو

سہانے مستقبل کا خواب، کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ 2 کروڑ کا فراڈ

کراچی میں نوجوانوں کو سہانے خواب دکھا کر اور بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک کمپنی نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے لوٹ لیے۔بیرون ملک جا کر روزی کمانے کے خواہشمند نوجوانوں سے فراڈ ہوگیا۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز8 میں قائم نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے نوجوانوں سے رقم لی۔متاثرین عید کے بعد کمپنی کے دفتر میں پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، متاثرین نے 2 کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی، متاثرین کے پاسپورٹ دیگر دستاویزات کمپنی کے پاس تھے، متاثرہ افراد نےکمپنی کےخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ایف آئی اے کے زمرے میں آتا ہے، تفتیش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔