فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے تندور پر پہنچ گئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، تندور پر بھی گئے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں، نواز شریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی، ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور مریم نواز نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔