ہم دورہ پاکستان پر شاندار استقبال کیلیے مشکورہیں، فائل فوٹو
ہم دورہ پاکستان پر شاندار استقبال کیلیے مشکورہیں، فائل فوٹو

پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

اسلام آبادِ: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دورہ پاکستان ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر سعودی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پاکستانی حکام سے سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی، ہم دورہ پاکستان پر شاندار استقبال کیلیے مشکورہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔