کراچی،سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی (اُمت نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 4 فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فیکٹری کی دوسری منزل آگ کی لپیٹ میں ہے جس پر قابو پانے کی جدو جہد کی جارہی ہے، فیکٹری میں تولیہ کا گودام ہے جہاں پیکنگ کی جاتی ہے اور ساتھ کپڑے بنانے کا کام بھی کیا جاتا ہے، صبح 6.30 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس حکام بھی وقوعہ پر موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور تا حال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔