دونوں اطراف سے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فائل فوٹو
دونوں اطراف سے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فائل فوٹو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک آرمی چیف کی ملاقات

راولپنڈی: جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک جنرل اسٹاف کے چیف جنرل متین گورک نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی تعلقات، تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف سے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔