شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو
شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بچی بھی جاں بحق ہو گئی ہے، دوسری جانب راہیگیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کہ اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، کسٹم انٹیلیجنس کہ اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔