مجبورا متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑ، فائل فوٹو
مجبورا متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑ، فائل فوٹو

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے قیمتی جوتے چوری

اسلام آباد: مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی وارداتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی بات ہے۔

ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے جہاں  سے  متعدد نمازیوں کے قیمتی جوتے چوری ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔

مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب چوروں نے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے جوتے بھی لے اڑے۔مجبورا متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔