پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا، فائل فوٹو
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا، فائل فوٹو

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے دوران ایم این اے جمشیددستی نے ایوان میں باجا بجایا تھا آج اس کا اپنا باجا بج گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے اجلاس سے چند منٹ کیلیے واک آوٹ بھی کیا۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے جوں ہی خطاب شروع کیا تھا تو ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا شروع کردیا تھا۔

اپوزیشن اراکین نے گو زرداری گو اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ آصف زرداری کے خطاب کے دوران پورا وقت نعرے بازی ہوتی رہی تھی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔