ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچائی، فائل فوٹو
ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچائی، فائل فوٹو

دہشت گرد انتظار میں کھڑے تھے، پولیس ذرائع

کراچی: خودکش حملے سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انتظار میں کھڑے تھے، حملے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی تیز رفتاری سے دوڑا کر شرافی گوٹھ تھانے پہنچائی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی دو گاڑیوں پر سوار تھے، جیسے ہی گاڑی لانڈھی مانسہرہ کالونی میں اٹک پیٹرول پمپ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود پہلے سے دہشت گردوں نے آگے والی گاڑی پر فائرنگ کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں گاڑی کے اندر سے بھی فائرنگ ہوئی۔پیٹرول پمپ سے کچھ فاصلے پر موجود پولیس موبائل نے فائرنگ کی آواز سنی تو اسپاٹ پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگے والی گاڑی کے قریب پہنچ کہ خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، تاہم فورچونر گاڑی کا غیر ملکی ڈرائیور اور اس میں موجود چاروں غیر ملکی محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔