ججوں کی تعیناتی میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو نہیں دیکھا جائے گا، فائل فوٹو
ججوں کی تعیناتی میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو نہیں دیکھا جائے گا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ، جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے۔

ملزم کے خلاف اسی کے رشتے دار کا الزام ہے، پھرآپ فریش گراؤنڈ پرٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔

دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار افغان نینشل ہے، ملزم کے شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ججز ریمارکس کے ساتھ ساتھ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان نیشنل ہونا ثابت نہیں، مقدمے میں شامل دیگر دو ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکیں۔

ملزم نے عدالتی آبزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی۔ واضح رہے ملزم پر 2023 میں جاسوسی  کےالزام میں سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔