راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے، فائل فوٹو
راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے، فائل فوٹو

قدرت مہربان، دنیا حیران! خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی : کوئی برسوں اولاد کو ترستا ہے تو کسی پرقدرت اس قدر مہربان ہو جاتی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے،قدرت کے سامنے ناممکن کچھ نہیں،راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے کر میڈیا کی توجہ بھی سمیٹ لی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ہزارہ کالونی سے تعقل رکھنے والے وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا۔

جبکہ خاتون نے بچوں کو جنم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دیا ہے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

بچوں کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 بچوں اور ماں کی صحت اطمینان بخش ہے، جبکہ بچے بھی صحت مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔