فیصل آباد: ٹیکسٹائل مل کی چھت گر گئی، 12 مزدور زخمی

 

فیصل آباد (اُمت نیوز)فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں عمارت کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 مزدور زخمی ہو گئے۔ملبے میں دبے مزدوروں کو نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بوائلر پھٹنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔