پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے، فائل فوٹو
پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے، فائل فوٹو

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر گجر گرفتار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رکن پنجاب چوہدری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی پی 164سے سنی اتحاد کونسل کےامیدوار چوہدری یوسف میو نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے سابق ایم پی اے چوہدری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا،چوہدری شبیر گجر کو ہلوکی پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔

چوہدری یوسف میو کا مزید کہناتھا کہ پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم  دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،ان کا کہناتھا کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشن سے بہتر رہنے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔