ملزمان افتخار اور زین کو حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو
ملزمان افتخار اور زین کو حراست میں لے لیا گیا، فائل فوٹو

پی پی 54نارووال میں تصادم ، لیگی کارکن جاں بحق

نارووال : صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 54میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے تصادم میں لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پی پی 54 کے پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑاہو گیا،جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا،شدید زخمی60سالہ محمد یوسف ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی ہے اور دو ملزمان افتخار اور زین کو حراست میں لے لیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہےکہ متوفی محمد یوسف ن لیگ کا کارکن تھا،پی ٹی آئی غندہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی،محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔