نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، فائل فوٹو
نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، فائل فوٹو

اداکار فیصل قریشی نے وکلا کو کیا کہہ دیا؟ معافی مانگنے کا مطالبہ

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اداکار فیصل قریشی اور نجی ٹی وی چینل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی بار کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں وکلا برادری سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وکلا برادری کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر اداکار فیصل قریشی اور چینل انتظامیہ نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔