پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، فائل فوٹو
پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، میرا مشن نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاناہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔