پاکستان میں حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، فائل فوٹو
پاکستان میں حکام کے ساتھ سیکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے، فائل فوٹو

ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ، ملاقاتوں کا شیڈول سامنے آ گیا

اسلام آباد: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

منگل کو ہی ایران کے صدر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔