کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا، فائل فوٹو
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا، فائل فوٹو

شکار پور، 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو مارا گیا

شکار پور: کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ایس پی تیغان ہلاک، ساتھی نواب تیغانی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی تیغو کےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس دوران پولیس کےجوانوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ جس میں مطلوب ڈاکو ایس پی تیغانی ہلاک جبکہ نواب تیغانی زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔