فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کا بے روزگار افراد کیلیے بڑا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد کے نوجوان اور بے روزگار افراد کے لیے بڑا اعلان کر دیا ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی شہر کے نوجوانوں ور بے روزگار افراد کے لئے ”گورنر سندھ روزگار سکیم“ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت نوجوانوں، بے روزگار افراد کو روزگار شروع کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار کے لئے اپنے آئیڈیاز اور پرپوزل لائیں ہم ان سے تعاون کریں گے۔اسی حوالے سے کامران ٹیسوری نے معروف دانشور اور ادیب انور مقصود سے ملاقات کی جس میں انور مقصود نے گورنر سندھ بیروزگار اسکیم کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

انور مقصود نے کہا کہ اس شہر میں بہت سے پڑے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں اور روزگار کی کمی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس صوبے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔