ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، فائل فوٹو
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان اورشمالی وزیر ستان میں فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے خیبر پختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اورشمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر2 مختلف کارروائیوں کےدوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا، دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دوسری کارروائی شمالی وزیر ستان میں کی گئی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اورشہریوں کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔