میاں نواز شریف 5 روزہ دورے پر چین چلے گئے

نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

April 23, 2024 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز) سابق وزیراعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف 5 روزہ دورے پر براد ر ملک چین چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاہے کہ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم ملاقاتیں بھی ہوں گے۔

علاوہ ازیں نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔