شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو
شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو

بٹگرام،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور: بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد نواز خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کس پل چوکی پر تعینات پولیس کانسٹیبل امجد حسین شاہ منگل کی  صبح 4 بجے کے قریب ڈیوٹی کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں ان کی میت کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر مسافروں کی اچھی طرح چیکنگ کر نے والے ضلعی پولیس اہلکاروں کے ارد گرد کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔