پولیس نےملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو
پولیس نےملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، فائل فوٹو

بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم گرفتار

قصور: اہلیہ کی ناک اور کان کاٹنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر میں بیوی کی ناک اور کان کاٹنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پھول نگر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مرکزی ملزم خاتون کے شوہر لطیف کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک اور خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او قصور اور پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔