کراچی (اُمت نیوز) نئی حکومت کی تشکیل کے بعد کاروباری طبقے کا اعتماد ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 686 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 72 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔