وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی ( اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وزارت عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا دورہ کراچی ہے۔

شہباز شریف وزراء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مجموعی سیاسی معاملات، اقتصادی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کراچی میں مختلف کاروباری و سرمایہ کار تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور دورہ کے دوران شہباز شریف کو کراچی کی مجموعی صورتحال اور جاری پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔