ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، فائل فوٹو
ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، فائل فوٹو

کے پی سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

بھکر: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔