ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا، فائل فوٹو
ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا، فائل فوٹو

گھوٹکی ،ڈاکووﺅں کا پولیس چوکی پرحملہ، ایک اہلکار شہید،2 اغوا

گھوٹکی : ڈاکووﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا ۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔

چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔