گھوٹکی، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا دو اہلکاروں سمیت 4 افراد بازیاب

گھوٹکی(اُمت نیوز)پولیس نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغواء ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اور 4 شہریوں کو بازیاب کرالیا۔

گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر حملے کرکے 8 افراد کو اغواء کرلیا تھا۔

حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ جہاں لڑائی یا جنگ ہوگی، وہاں نقصان تو اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔