سائفر کیس،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج

اسلام آباد (اُمت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر جسٹس (ر) حامد شاہ آج بھی دلائل دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر فل کورٹ اجلاس کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔