عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، فائل فوٹو
عدالت مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، فائل فوٹو

پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور: پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ،درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی،قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔