ججوں کی تعیناتی میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو نہیں دیکھا جائے گا، فائل فوٹو
ججوں کی تعیناتی میں خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو نہیں دیکھا جائے گا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بحال کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی  بنچ نے سماعت کی، عدالت نے پی بی 51چمن کے 12پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قراردیدیا،عدالت نے تمام امیدواروں کی رضا مندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے 12پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظرانداز کردیا،الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا ،جسٹس امین الدین نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10روز میں فیصلہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔