صوبائی حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کااعلان

یکم مئی بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

April 26, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے یکم مئی یوم مزدور پر صوبے میں تعطیل کا اعلان کردیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، تقاریب میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔