فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ راشد شفیق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 4مقدمات میں ضمانت منظور

فیصل آباد: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقد مات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شفیق بھی انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں پیش ہو گئے، انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے ملزم کی 4 مقد مات میں ضمانت منظور کر لی۔

سانحہ 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ را نا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ سمیت دیگر مقد مات میں پاکستان عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شفیق انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہو ئے۔

فاضل عدا لت نے ملزم کی ایک ایک لاکھ رو پے کے مچلکوں کے عوض 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزمان کو اگلی تاریخ پیشی پر عدا لت میں حا ضر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔