پی ٹی آئی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں مل سکی، فائل فوٹو
پی ٹی آئی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں مل سکی، فائل فوٹو

بغیراجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں,سندھ ہائیکورٹ

کراچی: ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں اے جی سندھ نے سکیورٹی وجوہات بتائیں، دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کےخطرات ہیں۔ جس کے باعث بڑا جلسہ کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مزید چار ہفتوں تک کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پی ٹی آئی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں مل سکی۔ سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت 6 مئی تک ملتوی ہوگئی۔

تحریک انصاف نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا۔ جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اے جی سندھ سے سوال کیا کہ، آپ نے جلسےکی اجازت دی۔

اےجی سندھ نے جواب دیا کہ دہشتگردی کےٓ خطرات ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ بھی آئی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا، کی کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے، رپورٹ دیکھ کر مزہ نہیں آیا۔عدالت نے کہا کہ آپ نے جلسےکی اجازت نہیں دینی، یہ ہی ان کا بھی گمان ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کب تک یہ معاملات بہتر ہوں گے، جلسےکی اجازت دیں گے؟ ابھی حال ہی میں شہر میں کوئی جلسہ ہوا ہے؟

پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 2 روزپہلے مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنےکی اجازت نہیں دی۔عدالت نے کہا کہ انہیں بھی بغیراجازت جلسہ کرنے دیں، اللہ جانے یہ جانیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔