عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، فائل فوٹو
عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، فائل فوٹو

کوہلو، 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف

کوہلو میں 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن و دیگر مقامات پر تعیناتیوں پرغیر حاضری کی بنا پر 28 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے۔

برطرف کئے جانے والوں میں ایک نائب رسالدار، 5 دفعدار اور 22 سپاہی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔