گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، فائل فوٹو
گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، فائل فوٹو

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

اسلام آباد: افغان شہریوں کوغیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراءکرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو گرفتار کیا۔

نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں تعینات تھا۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔نجیب اللہ نے مبینہ طور پرافغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔