فال فوٹو
فال فوٹو

سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیاں،11 فلورملزکے لائسنس منسوخ

فیصل آباد: سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر 11فلور ملز کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔

گزشتہ برس رمضان المبارک کے دوران حکومت کی طرف سے فلور ملز کو سبسڈی دیتے ہوئے سستا آٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

اقبال اسٹیڈیم‘ ہاکی اسٹیڈیم اور کلیم شہید پارک میں بنائے گئے سستے پوائنٹس پر فلور ملوں کی طرف سے سستا آٹا سپلائی کیا گیا تو محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی فہرستوں میں 21 ہزار تھیلوں کا فرق سامنے آیا تھا جس پر جعلی وبوگس ٹوکن پر آٹے کا اجرا ثابت ہونے پر فلور ملز کو 27لاکھ ریکوری ڈالی گئی تھی۔11 فلور ملز کی طرف سے عدم ادائیگیوں پر فلور ملز کے لائسنس منسوخ کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔