کوئٹہ: چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے،محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے جاری کیے۔

محمود اچکزئی کے وارنٹ تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیے گئے،محمود اچکزئی کے گھرپر چھاپے کے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے،

پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27اپریل کو پیش کیا جائے۔