فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد پر گھر کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، ارشد باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سب انسپکٹر کو چار گولیاں مار کر فرار ہوگئے، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب لاہور کے تھانہ شاہدره کی حدود میں نجی ہسپتال میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 6 ڈاکوؤں نے ہسپتال عملے اور شہریوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔