افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری رہ چکے ہیں،فائل فوٹو
افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری رہ چکے ہیں،فائل فوٹو

ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کے والد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کافی عرصہ سے بیمار تھے جو آج تقریبا سو سال کی عمر پا کرجہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی نماز جنازہ آح شام ساڑھے سات بجے ان کے آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

میاں افضل حسین تارڑ کا سیاسی کیریئر 1990 میں ہوا جب وہ آزاد حیثیت سے ایم این اے منتخب ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے  اور مرتے دم تک میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ،میاں افضل حسین تارڑ کے سیاسی جانشین ان کی بیٹی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ ہیں۔

افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری رہ چکے ہیں، ماضی میں 2 بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔