وزیراعظم شہباز شریف سے امیر کویت کی ملاقات

ریاض،(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور امیر کویت کی ملاقات ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، وزیراعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر امیر کویت کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ تعلقات کو فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کویت کے امیر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔