فائل فوٹو
فائل فوٹو

190ملین پاؤنڈ کیس ، 8افراد کے نام ای سی ایل سے خارج،عمران ، بشریٰ ، فرح گوگی کے نام برقرار

اسلام آباد:  190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل پر رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جن افراد کے نام لسٹ سے نکالے گئے ان میں سابق سیکریٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی، عارف رحیم ، نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام شامل ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے نام 190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک ہونے پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی ہلیہ بشریٰ بی بی ، فرح گوگی اورزلفی بخاری کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔